بلوچستان

بلوچستان: ڈیغاری میں قتل خاتون اور مرد کی قبرکشائی، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والے مرد  اور  عورت کی ابتدائی  پوسٹ  مارٹم  رپورٹ سامنے  آگئی۔

کوئٹہ: ڈیغاری میں قتل کیے گئےخاتون اور مرد کی قبرکشائی کی گئی، پولیس سرجن نے مقتولین کا پوسٹ مارٹم قبرستان میں کیا۔

ای این این کے مطابق بلوچستان میں قتل ہونے والی خاتون اور مرد کی قبرکشائی ہے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ پولیس سرجن نے مقتولین کا پوسٹ مارٹم ڈیگاری قبرستان میں کیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ مرد اور عورت کو 4 جون کو قتل کیا گیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ سے مزید پتا چلا کہ خاتون کو 7 جبکہ مرد کو 9 گولیاں ماری گئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کو قادربخش کول مائن قبرستان میں دفن کیا گیا۔

 

بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کے واقعے کا مقدمہ تھانہ ہنہ اورڈک میں درج کیا گیا تھا، سردار کے فیصلے کے بعد مرد اور خاتون کو گاڑیوں میں سنجیدی ڈیگاری مارگٹ لاکر قتل کیا گیا۔

مرد اور خاتون کے قتل کا مقدمہ انسداد دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت متعلقہ ایس ایچ او نوید اختر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ خاتون اور مرد کے فائرنگ سے قتل کی ویڈیووائرل ہوئی، پولیس نفری کے ساتھ جائے وقوعہ سنجیدی ڈیگاری مارگٹ پہنچی، معلومات کرنے پر علم ہوا کہ واقعہ عیدالاضحیٰ سے 3 روز قبل کا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker