بلوچستانQuetta

کوئٹہ: کلی بنگلزئی میں 2 کمسن بہنوں کو قتل کر کے لاشیں زیر تعمیر مکان میں پھنک دی گئیں

کوئٹہ میں 3 اور 7 سال عمر کی بہنوں کو قتل کر کے لاشیں زیر تعمیر مکان میں پھنک دی گئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق قمبرانی روڑ کے علاقے کلی بنگلزئی میں قتل کی گئی 2 ننھی بہنوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق انہیں گلا گھونٹ کر مارا گیا، دونوں کی موت سانس بند ہونے سے ہوئی ہے، بی بی میرب کی عمر 3 سال جب کہ بی بی یسریٰ کی عمر 7 سال تھی۔

پولیس کے مطابق دونوں بچیاں والدہ کے ہمراہ نانا کے گھر میں مقیم تھیں، والدین میں 2 سال قبل علیحدگی ہوئی تھی۔

بچیوں کی رہائش پر خانگی فیصلہ کیا گیا تھا جس کے تحت والد کو ہفتے میں ایک روز بچیوں کو ساتھ لے جانے کی اجازت تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 4 روز قبل چچا بچیوں کو لینے آیا تھا، اور بتا گیا کہ 2 روز تک بچیاں ان کے پاس رہیں گی، تاہم 4 روز گزرنے کے باوجود بچیاں واپس نہیں آئیں تو ننھیال والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

سریاب پولیس نے مقدمہ سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کو منتقل کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker