بلوچستانQuetta

کوئٹہ سے اندرون ملک جانیوالی ٹرین سروس سکیورٹی وجوہات کی بنا پر معطل

کوئٹہ سے اندرون ملک جانے  والی  ٹرین سروس سکیورٹی وجوہات کی بنا پر معطل کردی گئی۔

ای این این کے مطابق آج کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس اور کراچی جانے والی بولان میل منسوخ کردی گئی جب کہ پشاور سےکوئٹہ آنے والی جعفرایکسپریس اور کراچی سے آنے والی بولان میل بھی منسوخ کرد ی گئی ہیں۔

دوسری جانب ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کےلیے جعفرایکسپریس کل منگل کو معمول کے مطابق روانہ ہوگی۔

واضح رہے  کہ گزشتہ روز مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفرایکسپریس کی 6 بوگیاں ٹریک سے اترگئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker