بلوچستان
پشین : سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹر عنایت اللہ فائرنگ سے شہید

پشین : سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹر فائرنگ سے شہید
پشین کے علاقے باچا خان چوک میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے فائرنگ کر کے (سی ٹی ڈی) کے سب انسپکٹر عنایت اللہ کو شہید کردیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے شہید اہلکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا ہے ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش جاری ہے جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔



