بلوچستان

بلوچستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہے، فیلڈ مارشل

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دورہ بلوچستان تربت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکیورٹی اور ترقیاتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ بلوچستان آمد پر فیلڈ مارشل کا استقبال کور کمانڈر بلوچستان نے کیا۔

تربت دورے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سیکیورٹی امور، درپیش خطرات اور فتنہ الہندستان کے خلاف کامیاب آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہے، پاکستان آرمی بلوچستان کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کا مقصد سول و ملٹری رابطہ وہم آہنگی کو مزید مستحکم بنانا تھا۔ فیلڈ مارشل کو ترقیاتی منصوبوں اور سماجی و معاشی حالات کو بہتر بنانے کی حکومتی وعسکری کاوشوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے سول انتظامیہ کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران اچھی حکمرانی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور عوامی شمولیت پر مبنی پالیسیوں کی ضرورت پر زور دیا۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker