بلوچستان

بلوچستان کے علاقے مچھ میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 3 کان کن جاں بحق

ریسکیو حکام کے مطابق بلوچستان کی ضلع بولان کی تحصیل مچھ کے علاقے ڈیگاری میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 کان کن دم گھٹنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

مزدور زیر زمین کان میں کام میں مصروف تھے کہ اچانک زہریلی گیس بھر گئی جس سے وہ بے ہوش ہوگئے اور جانبر نہ ہوسکے۔

جاں بحق ہونے والوں میں ایک مزدور کا تعلق کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن جبکہ 2 کا تعلق علمدار روڈ مری آباد سے بتایا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ، ریسکیو ٹیمیں اور متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے جبکہ چیف انسپکٹر مائنز اینڈ منرل عبدالغنی نے حادثے کی نوعیت اور ابتدائی وجوہات کا جائزہ لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker