بلوچستانQuetta

کوئٹہ:شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی، واقعے کا مقدمہ درج

کوئٹہ: سریاب روڈ پر ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق سریاب روڈ شاہوانی اسٹیڈیم کے سامنے  خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے  جس میں قتل،  اقدام قتل اور انسداددہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں جب کہ مقدمے میں نامعلوم افرادکو نامزد کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا بتانا ہےکہ خودکش حملہ آور کی لاش کی باقیات قبضےمیں لےلی گئی ہیں جو فارنزک کے لیے بجھوائی جائیں گی۔

دوسری جانب محکمہ صحت بلوچستان کا کہناہ ےکہ سریاب روڈ پر ہونے والےخود کش حملےمیں جاں بحق افراد کی تعداد اب 15 ہوگئی ہے جب کہ 38 افراد زخمی ہیں۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے کوئٹہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعظم نے دھماکے میں ملوث افراد کی جلد نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker