بلوچستان

ممتاز قبائلی رہنما میر حاجی غلام رسول لہڑی کا بلوچستان کے معروف سماجی و قبائلی شخصیت ٹرانسپورٹر الحاجی میر فیروز خان لہڑی کے انتقال پر اظہار تعزیت

ممتاز قبائلی رہنما میر حاجی غلام رسول لہڑی نے بلوچستان کے معروف سماجی و قبائلی شخصیت ٹرانسپورٹر الحاجی میر فیروز خان لہڑی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ میر حاجی فیروز خان لہڑی میرا درینہ دوست تھا وہ ایک نہایت ہی شفیق ملنسار اور دور اندیش قبائلی رہنما بھی تھے۔ انہوں نے نہ صرف بلوچستان میں ٹرانسپورٹ کے شعبے کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں بلکہ وہ بلوچستان کے تمام قبائل میں خیر خواہی میں بھی ہمیشہ کردار ادا کیا ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہوگا ایسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں مرحوم ایک عظیم انسان تھے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان، عزیز و اقارب کو حوصلہ اور صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker