بلوچستان

مستونگ : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء نوابزادہ میر شاہ دین خان شاہوانی نے بہرام سلیم بلوچ کو ڈپٹی کمشنر مستونگ تعینات ہونے پر خوش آمدید کہتے ہوئے ضلع کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی طورپر تبادلہ خیال کیا گیا

چیف آف بیرک نوابزادہ میر شاہ دین خان شاہوانی نے بہرام سلیم بلوچ کو ڈپٹی کمشنر مستونگ تعینات ہونے پر خوش آمدید کہتے ہوئے انہوں نے ضلع کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی طورپر تبادلہ خیال کیا گیا

مستونگ

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء چیف آف بیرک نوابزادہ میر شاہ دین خان شاہوانی اپنے دیگر قبائلی عمائدین کے ہمراہ سید عظیم شاہ ٹکری ملک بیگ شاہوانی ٹکری نوراحمد قمبرانی میر مجیب الرحمٰن شاہوانی میر مجید شاہوانی ٹکری عبدالغفور شاہوانی حاجی سلام شاہوانی شاہ رخ شاہوانی میر ندیم رئیسانی سید رحیم شاہ علی جان شاہوانی بابل شاہوانی حاجی رفیق شاہوانی محمد عظیم بنگلزئی سیف اللہ شاہوانی حاجی عطاء اللہ شاہوانی حاجی عثمان شاہوانی ملک تاج شاہوانی حاجی عزیز شاہوانی ماسٹر لیاقت شاہوانی حاجی محمد عمر شاہوانی نائب پائند خان شاہوانی ڈپٹی کمشنر بہرام سلیم بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر محمد جان سے انکی آفس میں ملاقات کی۔۔بہرام سلیم بلوچ کو ڈپٹی کمشنر مستونگ تعینات ہونے پر خوش آمدید کہتے ہوئے انہوں نے ضلع کی مجموعی صورتحال اور عوام کو درپیش مسلہ مسائل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی طورپر آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کی دیر پا امن و امان کو مزید موثر اور برقرار رکھنے کیلئے ہم سب کو ملکر اپنے کردار ادا کرنے چاہیے مستونگ ہم سب کا مشترکہ گھر ہے اس میں بسنے والے تمام قبائل قابل احترام ہے عوامی مسلہ مسائل اور انکے حل کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے جائے تاکہ عوامی مسلہ مسائل بروقت حل ہوسکے ۔۔۔ ڈپٹی کمشنر بہرام سلیم بلوچ نے چیف آف بیرک نوابزادہ میر شاہ دین خان شاہوانی اور انکے ہمراہ قبائلی عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے دیرپا امن و امان کیلئے قبائلی عمائدین کے تعاون انتہائی ضروری ہے قبائلی عمائدین کے تعاون ہی سے ضلع میں قیام امن برقرار ہونگے انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لائی جارہی ہے ہمارے لائن انفورسمنٹ ایجنسیز پولیس لیویز عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کام کررہے ہیں ایک ہفتہ میں لیویز فورس نے درجنوں کاروائیاں سر انجام دی ہیں جس میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی ڈکیتی گروہ کے ملزمان گرفتار ہوئے ہیں اور چوری ڈکیتی میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لاکر کھڑا کرینگے۔۔۔۔ڈپٹی کمشنر مستونگ نے مزید کہا کہ عوامی مسلہ مسائل اور انکے حل کیلئے بہت جلد کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائیگا۔۔ امن و امان کی بحالی اور علاقائی امور میں قبائلی عمائدین کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرانے ڈپٹی کمشنر بہرام سلیم بلوچ نوابزادہ میر شاہ دین خان شاہوانی انکے ہمراہ موجود قبائلی عمائدین کا شکریہ ادا کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker