بلوچستان

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 19 واں اجلاس

گزشتہ کابینہ اجلاس کی توثیق و پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

بلوچستان کابینہ نے اقلیتوں کی بہبود کیلئے انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کی منظوری دے دی

صوبائی کابینہ نے پروانشل ایوی ایشن اسٹریٹجی و تین سالہ پروگرام برائے ایوی ایشن ڈویلپمنٹ پلان 2025 تا 2027 کی منظوری دے دی

بلوچستان کابینہ نے ساکرن اور کربلا کو تحصیل کا درجہ دینے کی منظوری دے دی

صوبائی کابینہ نے بلوچستان میں پہلی ٹرانس جینڈرز پالیسی کی منظوری دے دی

بلوچستان کابینہ نے قانون شہادت ترمیمی بل کی صوبائی سطح پر توثیق کر دی

کابینہ نے محکمہ داخلہ کی سفارشات پر نفرت آمیز اشاعت شدہ مواد پر پابندی لگانے کی منظوری دی

کابینہ نے بی ٹی وی ٹی اے کے تحت ٹیکنکل انسٹی ٹیوٹ انٹی گریشن کی توثیق کر دی

صوبائی کابینہ نے دالبندین میں جدید پرنس فہد اسپتال کے قیام کی منظوری دے دی

بلوچستان کابینہ نے سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق خالق آباد اور شہید سکندر آباد کے نام بحال کرنے کی منظوری دی

کابینہ نے دی ہاسپٹل ویسٹ مینجمنٹ رولز 2025 کی منظوری دے دی

بلوچستان کابینہ نے افغانستان جانے والے ورلڈ فوڈ پروگرام کی ترسیلات کو ڈویلپمنٹ چارجز سے مستثنٰی قرار دے دیا

صوبائی کابینہ کے فیصلے بلوچستان کے عوامی مفاد اور دیرپا ترقی کی ضمانت ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

ہماری حکومت تمام طبقات کو ساتھ لے کر آگے بڑھنے پر یقین رکھتی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

اقلیتوں، خواتین اور ٹرانس جینڈرز کے حقوق کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

بلوچستان میں صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے بڑے منصوبے شروع کر رہے ہیں ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

کابینہ کے فیصلے شفافیت اور گڈ گورننس کے عملی مظہر ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کابینہ اجلاس سے خطاب

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker