بلوچستان
جعفرآباد ؛ سڑک کنارے ڈبہ میں نصب بم پھٹنے سے کمسن بچہ جاں بحق علاقہ میں خوف و ہراس۔

کوئٹہ قومی شاہراہ پر زیرو پوائنٹ کے مقام پر ہونے والے دھماکے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ پولیس کے مطابق یہ دھماکہ اچانک اس وقت ہوا جب سڑک کنارے رکھا گیا ایک ڈبہ پھٹ گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق ڈیرہ اللہ یار زیرو پوائنٹ کے قریب الخدمت کے زیرِ تعمیر اسپتال کے نزدیک پاپڑ بیچنے والے دو کمسن سگے بھائیوں نے سڑک کنارے پڑا ڈبہ اٹھایا۔ چند قدم آگے جانے کے بعد نو سالہ زاکر ڈومکی نے جب وہ ڈبہ کھولنے کی کوشش کی تو زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور اس میں استعمال ہونے والے مواد کا تعین کیا جا رہا ہے۔ جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔



