
کوئٹہ: تھانہ نیو سریاب کے علاقے میاں غنڈی میں پولیو ٹیم کے ہمراہ ڈیوٹی پر مامور دو جوانوں سے چار موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے اسلحہ اور بلٹ پروف جیکٹس چھین لیں۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کے ہاتھ میں ممنوعہ تنظیم BLA کا جھنڈا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔



