بلوچستان

تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی گاڑی پر بم دھماکہ، اسکواڈ میں شامل پانچ اہلکار زخمی

ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ کے اسکواڈ پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، ڈی سی محفوظ جبکہ لیویز فورس کے پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق دھماکہ تربت پریس کلب روڈ پر اُس وقت ہوا جب ڈپٹی کمشنر کا اسکواڈ وہاں سے گزر رہا تھا۔ بم ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکہ سے اڑا دیا گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں اسکواڈ کی ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ پانچ لیویز اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ دھماکے میں محفوظ رہے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker