بلوچستانQuetta

بلوچستان یونیورسٹی میں بی ایس داخلہ فیس میں ہوشربا اضافہ، والدین اور طلبہ پریشان

کبلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ میں بی ایس پروگرامز کی داخلہ فیس میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے باعث والدین اور طلبہ شدید پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں والدین کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے رواں سال بی ایس (2025–29) سیشن کی فیس میں ہوشربا اضافہ کیا ہے جو عوامی پہنچ سے باہر ہے ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ ریوائزڈ فیس اسٹرکچر میں بتایا گیا ہے کہ ہر سال فیس میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا تاہم والدین کا کہنا ہے کہ اس بار اضافہ معمول سے کہیں زیادہ کیا گیا ہے بعض شعبوں خصوصاً کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سیلف فنانس کیٹیگری کے تحت داخلہ لینے والے طلبہ سے پچاس ہزار روپے اضافی وصول کیے جارہے ہیں والدین اور طلبہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے میں جہاں تعلیمی سہولیات پہلے ہی محدود ہیں فیسوں میں غیر معمولی اضافہ متوسط اور غریب طبقے کے لیے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا مزید مشکل بنا دے گا والدین نے یہ بھی کہا کہ صوبے کے مختلف کالجز میں انہی کورسز کی فیسیں بہت کم ہیں اس لیے متعلقہ حکام کو چاہیے کہ وہ فیسوں میں حالیہ اضافے کا نوٹس لے اور انہیں سابقہ سطح پر بحال کرے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker