بلوچستان
مولانا منظور مینگل کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا

مولانا منظور مینگل کو اغوا کر لیا گیا۔ واقعہ آر سی ڈی شاہراہ پر اورناچ کراس کے مقام پر پیش آیا جہاں مسلح افراد نے مولانا منظور مینگل کی گاڑی کو روک کر انہیں زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس افسوسناک واقعے نے بلوچستان بھر میں شدید تشویش کی لہر دوڑا دی ہے جبکہ عوامی حلقوں نے اس بزدلانہ اقدام کی سخت مذمت کی ہے۔



