بلوچستان

بلوچستان بھر میں موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ کی بندش میں 2 دن کی توسیع کردی گئی

صوبائی دارالحکومت میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس کی معطلی میں مزید دو روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس کی معطلی میں مزید دو روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات کے مطابق انٹرنیٹ سروس اب 18 نومبر تک معطل رہے گی۔
حکومتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ سیکورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جاسکے۔ حمزہ شفقات کے مطابق متعلقہ ادارے حالات کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں اور ضرورت پڑنے پر انٹرنیٹ معطلی کی مدت میں مزید اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔
سرکاری حکام نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام کے لیے کیے جانے والے اقدامات عارضی نوعیت کے ہیں اور حالات معمول پر آتے ہی انٹرنیٹ سروس بحال کر دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker