Quettaبلوچستان

کوئٹہ، وزیر اعلی ہاوس کی سیکیورٹی کی آڑ میں انسکمب روڈ کو یک طرفہ کرنے سے کوئٹہ کا ٹریفک نظام مفلوج

کوئٹہ: وزیراعلیٰ ہاؤس کی سیکیورٹی کے نام پر زرغون روڈ کے بعد اب انسکمب روڈ کو بھی یک طرفہ کر دیا گیا ہے

کوئٹہ: وزیراعلیٰ ہاؤس کی سیکیورٹی کے نام پر زرغون روڈ کے بعد اب انسکمب روڈ کو بھی یک طرفہ کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں کوئٹہ شہر کا ٹریفک نظام شدید طور پر متاثر ہو رہا ہے۔ ڈبل روڈ، حالی روڈ، ماڈل ٹاؤن اور قریبی شاہراؤں پر روزانہ طویل ٹریفک جام معمول بنتا جا رہا ہے، جبکہ کچہری اور سیشن کورٹ جانے والی ٹریفک بھی بری طرح متاثر ہے۔

انسکمب روڈ کی بندش کے باعث سول ہسپتال تک رسائی انتہائی مشکل ہوگئی ہے کیونکہ ہسپتال کا مرکزی داخلہ اسی سڑک پر واقع ہے۔ مریضوں اور ایمبولینسوں کو شدید تاخیر کا سامنا ہے جس کے باعث شہری سراپا احتجاج ہیں۔

عوامی و سماجی حلقوں نے یک طرفہ ٹریفک اور سڑکوں کی بندش کو غیر ذمہ دارانہ اور عوام دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کے نام پر شہر کو محاصرہ زدہ بنا دیا گیا ہے۔ شہریوں نے عدلیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ناکام حکمت عملی نے لاکھوں افراد کی زندگی عذاب بنا دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker