Quettaبلوچستان
کوئٹہ: عوامی احتجاج رنگ لے آیا، موبائل انٹرنیٹ بحال، گیس لوڈشیڈنگ میں کمی اور سڑکوں کی بحالی
کوئٹہ میں سوشل میڈیا پر شہریوں کے بھرپور احتجاج اور مسلسل آواز اٹھانے کے بعد حکومت نے متعدد مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے ہیں۔ شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے جس سے آن لائن کاروبار، طلبہ اور عام صارفین کو بڑی سہولت مل گئی۔

اسی کے ساتھ شہر میں جاری گیس لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے، جس سے گھریلو صارفین نے سکھ کا سانس لیا۔ سرد موسم کے آغاز پر گیس کی غیر اعلانیہ بندش نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا تھا۔
علاوہ ازیں، مختلف علاقوں میں سڑکوں کی بندش اور ٹریفک کے مسائل پر بھی بڑے پیمانے پر تنقید کے بعد انتظامیہ نے اہم شاہراہوں کو کھول دیا ہے اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
عوامی دباؤ اور سوشل میڈیا پر مسلسل آواز اٹھانے کے نتیجے میں رونما ہونے والی یہ بہتری شہریوں نے خوش آئند قرار دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ انتظامیہ آئندہ بھی عوامی مسائل کے حل میں تاخیر سے گریز کرے گی۔



