بلوچستان

کوئٹہ : آوارہ کتوں کا بڑا جھنڈ ،آئے روز کتوں کے کاٹنے سے شہری پریشان،بروری روڈ کے شہریوں کا کوئٹہ میونسپل کارپوریشن سے اپیل

محترم ایڈمنسٹریٹر صاحب،
کوئٹہ میونسپل کارپوریشن
آپ کی توجہ وحدت کالونی، بروری روڈ کوئٹہ کے ایک انتہائی سنگین مسئلے کی جانب دلانا چاہتے ہیں ۔ ہمارے علاقے میں آوارہ کتوں کا ایک بڑا جھنڈ جمع ہو چکا ہے جو اب خطرناک صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ ان کتوں نے عورتوں، بچوں اور بزرگوں پر حملے شروع کر دیے ہیں، جس کی وجہ سے پورا محلہ شدید خوف اور پریشانی کا شکار ہے۔

اہلِ محلہ کی آپ سے پُرزور اپیل ہے کہ فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ ان کتوں کو یا تو پکڑ کر علاقہ بدر کیا جائے یا پھر ایسے انتظامی اقدامات کیے جائیں کہ عوام محفوظ رہیں۔ براہِ کرم ہمیں اس پریشانی سے نجات دلائیں۔

امید کرتے ہیں کہ آپ اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری کارروائی کریں گے۔

شکریہ
اہلِ محلہ، وحدت
کالونی بروری روڈ کوئٹہ

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ فوری ایکشن لینے کی اپیل

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker