بلوچستانMastung

مستونگ معمولی تکرار خونی تصادم میں تبدیل، دو نوجوان جاں بحق، والد شدید زخمی۔

گزشتہ روز پیش آنے والا ایک معمولی جھگڑا خوفناک خونی تصادم میں بدل گیا، جس کے نتیجے میں دو نوجوان جان کی بازی ہار گئے جبکہ ان کا ضعیف والد شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق بس اڈہ مستونگ پر محض پچاس روپے کے معمولی تنازعے نے اُس وقت سنگین صورت اختیار کرلی جب کباب فروش ایک بزرگ شخص اور اس کے دو بیٹوں پر مبینہ طور پر بیس سے زائد افراد نے لاٹھیوں اور لوہے کے راڈوں سے بے رحمانہ تشدد کیا۔ سفاکانہ حملے میں تینوں افراد شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم بزرگ شخص کے دونوں بیٹے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جبکہ والد کی حالت تاحال تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کر کے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں اور واقعے کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker