بلوچستان

بلوچستان: سبی کی عدالت کا اہم فیصلہ، ایس پی خالد زمان مری کے قاتل کو سزائے موت سنادی گئی

بلوچستان: سبی کی عدالت کا اہم فیصلہ، ایس پی خالد زمان مری کے قاتل کو سزائے موت سنادی گئی
🔶 سبی: سبی عدالت انسدادِ دہشت گردی کا اہم فیصلہ۔ ایس پی شہید میر خالد زمان مری کے قتل کا مرکزی ملزم سزائے موت کا مستحق قرار۔
🔶 سبی کے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مری قبیلے سے متعلق ہائی پروفائل قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ سرکار بنام الٰہی بخش ولد غلام محمد قوم مری سکنہ جعفرآباد کے عنوان سے دائر مقدمہ ایک سال پانچ ماہ زیرِ سماعت رہنے کے بعد انجام کو پہنچا۔ عدالت نے مقتول ایس پی شہید میر خالد زمان مری کے قاتل الٰہی بخش کو دفعہ 7 اے ٹی اے اور تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 302 کے تحت سزائے موت کا حکم سنایا۔ فیصلے کے مطابق ملزم کو 10 لاکھ روپے دیت کی رقم مقتول کے ورثا کو ادا کرنا ہوگی، بصورتِ دیگر اسے مزید چھ ماہ قید کا سامنا کرنا پڑے گا۔
🔶 اس کے علاوہ مقدمے میں ثابت شدہ غیر قانونی اسلحہ، یعنی کلاشنکوف کے استعمال پر ملزم کو سات سال قیدِ بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید قید بھگتنا ہوگی۔
🔶 ملزم کے قبضے سے مزید دو عدد پستول برآمد ہونے پر تین سال قیدِ بامشقت اور پچاس ہزار روپے جرمانہ بھی تجویز کیا گیا ہے، جبکہ عدم ادائیگی کی صورت میں اسے تین ماہ اضافی قید کا سامنا کرنا ہوگا۔ مقتول کی جانب سے مقدمے کی قانونی پیروی ایڈووکیٹ چوہدری انوار الحق نے کی، جبکہ ریاست کی جانب سے میر مراد بخش مری نے بطور اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر فرائض انجام دیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker