بلوچستان

پاکستان کے مایہ ناز اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے

پاکستان کے معروف موٹر کار اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے کوئٹہ میں دو عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے۔

سلطان گولڈن نے 2022 کے تیز ترین ریورس ڈرائیو کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، سلطان گولڈن نے تیز ترین ریورس ڈرائیو میں ایک میل کا فاصلہ 57 سیکنڈز میں طے کیا۔

اس سے قبل تیزترین ریورس ڈرائیو کا ریکارڈ امریکی اسٹنٹ مین نے 2022 میں قائم کیا تھا جس نے مقررہ فاصلہ ایک منٹ15 سیکنڈز میں طے کیا تھا۔

ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے مایہ ناز اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے ڈی ایچ اے کوئٹہ میں منعقدہ تقریب میں ریورس ڈرائیو جمپ کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔

سلطان محمد گولڈن نےطویل فاصلےکی ریورس ڈرائیو میں ریمپ جمپ کامیابی سے مکمل کی جس پر شائقین کا دوسرا ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

سلطان گولڈن نے دور مقام سے ریورس ریمپ جمپ میں 121.72 فٹ فاصلے کا جمپ کیا، دور مقام سے ریورس ریمپ جمپ کا سابقہ عالمی ریکارڈ 89 فٹ3.25 انچ طویل تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker