Zhobبلوچستان
ژوب: پولیس لائن میں اہلکاروں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی
ژوب: پولیس لائن ژوب میں ٹیلی کمیونیکیشن یونٹ کے اہلکاروں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ زخمی اہلکار کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ٹیلی کمیونیکیشن یونٹ سے تعلق رکھنے والے سپاہی محمد یار اور عبدالقدوس کے درمیان دورانِ ڈیوٹی تکرار ہوئی، جو فائرنگ میں تبدیل ہو گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال ژوب منتقل کیا گیا۔
زخمی اہلکار سپاہی محمد یار کو کوئٹہ منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے ڈی ایچ کیو ہسپتال سے دوسرے زخمی اہلکار عبدالقدوس کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔
واقعے کی فوری طور پر وجوہات معلوم نہ ہو سکیں، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔



