بلوچستان

گلستان : گھریلو تنازعہ پر چچا زاد بھائیوں کے درمیان جھگڑا، دو افراد جاں بحق

ضلع قلعہ عبداللہ گلستان کے علاقے کلی کشتہ عبدالرحمن زئی میں مبینہ گھریلو تنازعہ پر چچازاد بھائی آپس میں لڑ پڑے، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت حاجی عصمت ٹھیکیدار اور محراب خان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں کی لاشیں سول ہسپتال عبدالرحمن زئی منتقل کر دی ہیں اور واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملے کو خود حل کرنے کی کوشش نہ کریں اور کسی بھی قسم کے تنازعے کی صورت میں فوراً اہلکاروں سے رابطہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker