بلوچستان

بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ریسکیو ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں، پی ڈی ایم اے

بلوچستان میں جاری بارشوں اور برفباری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے پہلے ہی ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کیا تھا تاکہ ہر ممکن حفاظتی اقدامات کیے جا سکیں۔تمام ممکنہ متاثرہ علاقوں میں ہیوی مشینری موجود ہے تاکہ برف یا دیگر رکاوٹوں کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پیدا نہ ہو اور آمدورفت کو یقینی بنایا جا سکے۔ کان مہترزئی، کوژک ٹاپ اور دیگر اہم مقامات پر ٹیمیں اور مشینری تعینات کی گئی ہیں تاکہ فوری کارروائی ممکن ہو۔ ریسکیو ٹیمیں 24 گھنٹے عوام کی خدمت کے لیے تیار ہیں اور ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ کوئی ہنگامی صورتحال پیدا نہ ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker