Naseerabadبلوچستان

نصیرآباد، پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ، اہلکار محفوظ رہے۔

ڈیرہ مرادجمالی نصیرآباد میں ہائی وے پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم سے اڑانے کی کوشیش ناکام دھماکہ سے موبائل گاڑی اہلکار محفوظ رہے ہیں دس روز کے دوران دوسری مرتبہ ہائی وے پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے نوتال قومی شاہراہ پر ہائی وے پولیس کی گشتی موبائل کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

بم دھماکے سے پولیس موبائل محفوظ رہی تاہم خوش قسمتی سے تمام اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہی ایس پی ہائی وے پولیس خادم حسین مگسی کے مطابق دھماکہ این اے 65 قومی شاہراہ پر یونیورسٹی کے نزدیک کیا گیا۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کر دی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

ایس پی کے مطابق سیکیورٹی ادارے ملزمان کی تلاش میں مصروف عمل ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دس روز میں ہائی وے پولیس پر یہ دوسرا بم دھماکہ ہے، جس سے سیکیورٹی خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker