Quetta

پشین کے 55 سالہ فیض الحق نے میٹرک کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کرلیا

پشین کے 55 سالہ معمر شخص فیض الحق نے میٹرک کا امتحان پاس کرلیا۔

فیض الحق کے میٹرک کے رزلٹ کا اعلان گزشتہ روز ہوا اور انہوں نے 600 نمبر لےکر سیکنڈ ڈویژن میں امتحان پاس کیا۔

معمر شہری پشین کے سرکاری گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نوآباد میں چپڑاسی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

اس حوالے سے فیض الحق کا کہنا تھاکہ گھر کی کفالت کے باعث پڑھنے کا شوق پورا نہ کرسکا تھا، میٹرک کرنے کی خواہش اسکول کے اساتذہ اور دیگرعملے کی ہمت افزائی سے پوری ہوئی۔

میٹرک پاس کرنے کی خوشی میں اسکول کے اساتذہ اور عملے نے فیض الحق کو پھولوں کے ہار پہنائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker