Quetta

کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطل

حکومت بلوچستان میں کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطل کر دی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ موبائل فون ڈیٹا سروس امن و امان کی صورتحال کے باعث 24 گھنٹے کے لیے بند کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کا بتانا ہے کہ موبائل فون ڈیٹا سروس آج رات 12 بجے تک بند رکھی جائے گی، ڈیٹا سروس بند ہونے سے طلبا، کاروباری حضرات، آن لائن خدمات سرانجام دینے والے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس کئی روز کے لیے معطل رکھی گئی تھی۔

بعد ازاں صوبائی حکومت نے بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے 16 روز بعد صوبے میں انٹرنیٹ سروس بحال کر دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker