بزنس

ملک میں چینی کی قیمتوں میں کمی نا آسکی، ریٹیل قیمت 200 روپے کلو برقرار

ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی اور عوام حکومت کی طرف سے مقرر کردہ نرخ پر چینی تلاش کررہے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق حیدرآباد میں چینی 190 سے 200 روپے کلو ہوگئی ہے اور کراچی کے ریٹیل بازار میں چینی 180 سے 190 روپے کلو مل رہی ہے جس سے شہری پریشان ہیں جب کہ  کوئٹہ اور  پشاور میں بھی چینی 180 روپے سے کم میں دستیاب نہیں۔

لاہور میں ڈیلرز اور شوگر ملز مالکان کا تنازع برقرار ہے جس کے باعث بیشتر دکانوں پر چینی دستیاب نہیں۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مالکان 165 روپے پر چینی فراہم نہیں کررہے ہیں۔

کراچی میں چینی کی گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا جس دوران  7 دکانیں سیل کی گئیں اور 2 گراں فروش گرفتار ہوئے جب کہ  10 لاکھ 77 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

وزیراعظم نے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے اور ریٹیل قیمت 173 روپے پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔

شہبازشریف نے کہا ہےکہ معاہدے کی خلاف ورزی کرکے زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker