بزنس

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔  

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں  فی تولہ سونے کا بھاؤ 2ہزار 900 روپے اضافے سے 3 لاکھ62 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اس طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2ہزار 487 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 10 ہزار 528 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 29 ڈالر اضافے سے 3395 ڈالر فی اونس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker