بزنس

پی ایس ایکس میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری، انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے اور انڈیکس مسلسل بلندی کی جانب سفر کررہا ہے۔

گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے دن ٹریڈنگ کے دوران پی ایس ایکس 100 انڈیکس 704 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 48 ہزار 196 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

آج منگل کے روز کاروباری ہفتے کے دوسرے دن 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

  پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس اس وقت 888 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 49 ہزار 84 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker