بزنس

پاکستان نے 500 ملین ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کردی

اسلام آباد: پاکستان نے 500 ملین ڈالر   یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کردی۔ 

مشیرخزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ 2015 میں جاری کردہ 10 سالہ یوروبانڈ 30 ستمبر 2025 کو میچور ہوا جس کے بعد  پاکستان نے  500 ملین ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کردی۔

مشیر وزیر خزانہ کے مطابق قرضوں کی بروقت ادائیگی پاکستان کے مالی نظم و ضبط کا ثبوت ہے، لیکویڈیٹی میں بہتری آئی ہے، عالمی اداروں نے پاکستان کی خودمختار ریٹنگ میں بہتری کی۔

خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے، بانڈز پریمیئم پر ٹریڈ ہو رہے ہیں، قرض کا جی ڈی پی تناسب 77 فیصد سے کم ہو کر 70 فیصد پر آگیا، کُل سرکاری قرض میں بیرونی قرض کا حصہ 38 سے کم ہو کر  32 فیصد رہ گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مالی سال 2025 میں قرض کے بڑھنے کی رفتار نمایاں طور پر کم رہی، عالمی سطح پر قرض لینے کی لاگت میں کمی سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker