بزنس

ملک میں ٹماٹر کی قیمت جلد نیچے آنے کا امکان

ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمت آئندہ چند روز میں نیچے آنے کا امکان ہے۔

مقامی تاجر کا کہنا ہے کہ بدین میں ٹماٹر کی فصل تیار ہوکر مارکیٹ میں آنے میں 15 سے 20 دن لگیں گے۔

اس وقت ملک بھر میں ٹماٹر 400 سے 500 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے جبکہ بعض شہروں میں ٹماٹر 600 روپے تک بھی فروخت ہو رہا ہے۔

مقامی تاجر کے مطابق ایران سے ٹماٹر منگوایا جا رہا ہے جو کہ مہنگا ہے جس کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی ٹماٹر کے نرخ زیادہ ہیں، مقامی سپلائی شروع ہوتے ہی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker