جرم

میرپورخاص: خاتون کو ملازمت کا جھانسہ دیکر مبینہ زیادتی کرنیوالے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور

میرپورخاص: خاتون کو ملازمت کا جھانسہ دے کر مبینہ زیادتی کرنے والے ڈسٹرکٹ کونسل کے رکن کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق زیادتی کیس میں 25 سالہ خاتون کی درخواست پر ویمن تھانے میں 2  ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے بتایاکہ  فی الحال ملزم اور متاثرہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے جس کے بعد ہی تفتیش آگے بڑھ سکے گی۔

پولیس کے مطابق مرکزی ملزم عبدالحکیم آریسر عمرکوٹ ضلع کونسل کا رکن بھی ہے جب کہ مکیش نامی دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

دوسری جانب گرفتار ملزم کا مؤقف ہے کہ اسے ضلع کونسل کا رکن ہونے کی وجہ سے سیاسی انتقام اور بدنام کرنے کی سازش کی گئ ہے۔

علاوہ ازیں زیادتی کا شکار خاتون نے پولیس تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ   پولیس مقدمے میں دلچسپی نہیں لے رہی اور اسے فون پر کیس سے دستبردار ہونے پر نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker