جرم

لاہور: شوہر کے سامنے بیوی کے گینگ ریپ کی پلاننگ کرنیوالا چوتھا ملزم بھی ہلاک

لاہور : شوہر  کے سامنے بیوی کےگینگ ریپ کی مکمل پلاننگ کرنے والا ملزم پولیس فائرنگ سے مارا گیا۔

پولیس ذرائع  کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں کچھ دن قبل  خاوندکے سامنے بیوی کےگینگ ریپ  کا واقعہ پیش آیا تھا جس دوران ملزمان نے خاتون پر بدترین جنسی تشدد بھی کیا تھا حتیٰ کہ واقعے کی  ویڈیو بھی بنائی تھی۔

 

 پولیس کا بتانا ہے کہ افسوسناک واقعے میں 4 ملزمان اویس، زاہد،  ارشاد اور عمران کو نامزد کیا گیا تھا، مقدمے میں نامزد 3 ملزمان اویس،  زاہد اور ارشاد پہلے ہی مقابلے میں مارے جاچکے ہیں۔

سی سی ڈی کے مطابق قصور میں فائرنگ کے تبادلے میں  اب چوتھا مرکزی ملزم عمران بھی مارا گیا ، ہلاک ملزم عمران نے گینگ ریپ کی مکمل پلاننگ کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker