جرم
نوشہرو فیروز: شاہی بازار میں سابق شوہر خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار

نوشہرو فیروز کے شاہی بازار میں سابق شوہر خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب فیصل آباد میں موٹرسائیکل سوار کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔



