جرم

لکی مروت: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ لکی مروت کے علاقے مچن خیل اڈہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس اہلکار گاؤں بیگو خیل سے ڈیوٹی کے لیے جارہے تھے جس دوران ان پر فائرنگ کی گئی جس سے دونوں اہلکار موقع پر شہید ہوگئے۔

پولیس ترجمان کا بتانا ہے کہ حملہ آور فرار ہوگئے جس کے بعد ان کی لاشوں کو سٹی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker