جرم

لاہور: 10 سال بعد پیدا ہونیوالی اولاد اسپتال سے اغوا، پولیس نے کس طرح 3 دن میں بچہ بازیاب کرایا؟

لاہور کے جنرل اسپتال سے اغوا کیے جانے والے نومولود کو تیسرے روز بازیاب کرالیاگیا۔

نومولود کو جنرل اسپتال کے نرسری وارڈ سے یکم ستمبر کو اغوا کیا گیا، فوٹیج میں دوخواتین پر شک گزرا جس کے بعد محکمہ صحت نے وارڈ کے عملے کو معطل کردیا۔

پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر بچے کی تلاش شروع کی اور 3 دن بعد بچہ کماہاں گاؤں سے مل گیا۔ متاثرہ والدین کو 10 سال بعد اولاد نرینہ ملی تھی جب کہ اغوا کار خاتون بے اولاد تھی جس نے طلاق کے ڈر سے بچہ چوری کیا تھا۔

ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر ایازحسین نے ایم ایس اسپتال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے کماہاں گاؤں تک پہنچے، گھر گھر تلاشی لی ، ملزمہ نے بچہ صندوق میں چھپا رکھا تھا۔

بچہ واپس ملنے والدین خوشی سے نہال ہوگئے اور بچے کے والد افضال احمد نے کہا کہ 10 سال سے  بے اولاد تھا، بچہ اغوا ہوا تو تین دن سو نہ سکے ،پولیس نے اچھا کام کیا،خدا کا شکر بجا لاتے ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق بچہ صحت مند ہے تاہم دو دن مزید اسپتال میں رکھ کر اس کی دیکھ بھال کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker