جرم

راولپنڈی: 13 سالہ لڑکےکے اغوا، زیادتی اور قتل کے مجرم کو 3 بار سزائے موت کا حکم

راولپنڈی: ضلعی عدالت نے  13 سالہ لڑکےکے اغوا، زیادتی اور قتل میں ملو ث مجرم کو سزائے موت سنادی۔

جیو نیوز کے مطابق راولپنڈی کی ضلعی عدالت کی جج افشاں اعجاز صوفی نے 13 سالہ لڑکے سے زیادتی، اغوا اور قتل کے کیس کا فیصلہ سنایا۔

سیشن عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو  3 بارموت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی ہے۔

مجرم نے سال 2023 میں 13 سالہ لڑکے کو اغوا کے بعد زیادتی کرکے چھری کے وار سے قتل کیا تھا جس کا مقدمہ  تھانہ دھمیال میں درج کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker