جرم

ملیر: زیرتعمیر شاپنگ سینٹر پر فائرنگ، مالکان سے 5 کروڑ بھتہ طلب، مقدمہ درج

کراچی: ملیر میں زیر تعمیر شاپنگ سینٹر کے مالک سے 5 کروڑ روپے کا بھتہ طلب کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے  ملیر میں زیر تعمیر شاپنگ سینٹر  پر فائرنگ کا مقدمہ بھتہ خوری کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق  شاپنگ سینٹر پر فائرنگ کے بعد مالکان کو انٹرنیشنل نمبر سے کال موصول ہوئی، ملزمان نے 5 کروڑ روپے بھتہ مانگتے ہوئے ایک ہفتے کی مہلت دی اور  رقم نہ دینےکی صورت میں دوبارہ فائرنگ کی دھمکی بھی دی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملیر سٹی تھانے کی حدود ملیر 15پل کے اوپر سے 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح ملزمان نے جیلانی شاپنگ سینٹر پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں پلازہ کے اطراف میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker