جرم

برطانوی پولیس افسرکا کراچی ائیرپورٹ سےگمشدہ سامان پولیس نے برآمدکرلیا

برطانوی پولیس افسر کا کراچی ائیرپورٹ سے گمشدہ سامان ائیرپورٹ پولیس نے برآمد کرلیا۔

چھٹیوں پر اہلیہ کے ساتھ کراچی آئے برطانوی پولیس کے آفیسر کی کراچی ائیرپورٹ سے گمشدہ جیکٹ اور سامان ائیرپورٹ پولیس نے برآمد کرکے جوڑے کے حوالےکر دیا۔

ایس ایچ او ائیرپورٹ کلیم موسیٰ کے مطابق برطانوی پولیس آفیسر ڈنکن وروی 5 اکتوبر کو چھٹیوں پر اپنی پاکستانی اہلیہ کے ساتھ قطر ائیرویز کی پرواز QR610 سے کراچی پہنچے۔ امیگریشن اور کسٹم کلیئرنس کے بعد مسٹر وروی اپنی اہلیہ کے ساتھ ٹرمینل سے باہر نکلے اور پارکنگ ایریا سے گاڑی میں سوار ہوکر منزل پر چلے گئے۔

بعد ازاں انہوں نے پولیس کو اطلاع دی کی انہوں نے غلطی سے اپنی جیکٹ پارکنگ میں سامان کی ٹرالی پر چھوڑ دی تھی۔ جیکٹ میں چابیاں، برطانوی پاؤنڈز، ان کا یوکے پولیس سروس کا شناختی کارڈ دیگر اہم کارڈز اور دستاویزات بھی تھیں۔

کلیم موسیٰ کے مطابق شکایت ملنے پر فوری طور پر تلاش شروع کی گئی۔ پولیس کے مطابق جیکٹ اور تمام اشیاء کو تلاش کرلیا گیا اور برآمد شدہ جیکٹ اور سامان کو بحفاظت آفیسر ڈنکن وروی کے حوالے کر دیا گیا، جنہوں نے فوری اور مؤثر کارروائی پر پولیس کی کاوش کی تعریف کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker