جرم

کراچی: ڈبو گیم کے دوران 2 گروپوں میں جھگڑا، فائرنگ اور تشدد سے 5 زخمی

کراچی: شاہراہ نور جہاں میں ڈبو گیم کھیلنے کے دوران 2 گروپوں میں جھگڑا ہوگیا جس کے نتیجے میں فائرنگ اور تشدد سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد پہاڑ گنج کے علاقے شاہراہ نورجہاں میں ڈبو گیم کی دکان میں گیم کھیلنے کے دوران جھگڑا ہوا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ جھگڑے کے نتیجے میں 2گروپ آمنے سامنے آگئے، دونوں گروپوں کے افراد نے ایک دوسرے پر تشدد کیا اور فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے، جھگڑے کے دوران دیگر دکانوں کا سامان بھی توڑاگیا، شاہراہ نورجہاں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کو کنٹرول کرلیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک زخمی کو گولی لگی ہے اور دوسرے تشدد سے زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت ہوگئی ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker