جرم
کراچی: ملیر میں ڈاکوؤں کی جنرل اسٹور میں لوٹ مار

کراچی: ملیر کورٹ کی طرف ڈاکوؤں نے جنرل اسٹور میں لوٹ لیا۔
ملیر کورٹ کے پاس موجود جنرل اسٹور میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔
ویڈیو میں 3 ڈاکوؤں کو دکان میں داخل ہوتے دیکھاجاسکتا ہے جو اسلحہ کے زور پر نقدی اور سامان لوٹ کر فرار ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکووں نے چہرے ڈھانپ رکھے تھے مگر اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔



