جرم
میرپورخاص: فریاد لے کر پولیس اسٹیشن آنے والی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا انکشاف

سندھ کے شہر میرپور خاص میں پولیس اسٹیشن میں فریادلے کر آنے والی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔
ضلع پولیس کے ترجمان کے مطابق خاتون نے ڈی آئی جی کو درخواست دی تھی جس میں بتایاگیا تھاکہ وہ اپنی بیٹی کی بازیابی کے لیے فریاد لے کر مہران پولیس اسٹیشن گئی تھی جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایاگیا۔
خاتون کی درخواست پر ڈی آئی جی نے ایس ایس پی میرپورخاص کو انکوائری کرنے کا حکم دیا۔
بعد ازاں ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے فوری طور پر ایس ایچ او میرخادم تالپور کو معطل کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا۔
اعلامیےکے مطابق خاتون اور ایس ایچ اوکے میڈیکل نمونے ٹیسٹ کے لیے جمع ہوگئے ہیں اور تفصیلی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔



