جرم

کراچی: ڈمپر حادثے پر احتجاج کرنے والے شہریوں پر فائرنگ کرنے والاگارڈگرفتار

کراچی کے علاقے رام سوامی میں ڈمپر حادثے کے بعد احتجاج کرنے والے شہریوں پر فائرنگ کرنے والے گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی کے علاقے رام سوامی میں گزشتہ دنوں ڈمپر حادثے پر شہریوں نے احتجاج کیا جس پر ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے گارڈ نے فائرنگ کی تھی جس پولیس نے سہراب گوٹھ سے گرفتار کرلیا ہے۔

اس کے علاوہ ایم کیو ایم رہنما کامران فاروقی پر بھی پیکا ایکٹ کے تحت گارڈن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد سوشل میڈیا پرجاری ویڈیو میں کامران فاروقی نے پولیس اہلکار کو بھی زندہ جلانے کی دھمکیاں دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker