جرم

کراچی: ڈیفنس سے نئی نویلی دلہن کی پھندا لگی لاش برآمد، خودکشی کا معاملہ مشکوک ہوگیا

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے ایک لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ زینب زوجہ زین عمر کی پھندا لگی لاش ڈیفنس فیز 5 بدر کمرشل کے فلیٹ سے ملی ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی لگ رہا تھا تاہم مزید تفتیش کے دوران خودکشی کا معاملہ مشکوک لگ رہا ہے، لاش کا پوسٹ مارٹم ہونے کےبعد صورتحال واضح ہوگی۔

پولیس کے مطابق لڑکی کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور اس کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی، شادی کے بعد لڑکی اپنے شوہر کی خالہ کے گھر رہائش پذیر تھی جبکہ واقعے کے وقت شوہر گھر پر موجود نہیں تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ متوفی خاتون کا شوہر سکیورٹی ادارے کا ملازم ہے، معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker