جرم
راجن پور: کچے میں پولیس کا آپریشن، انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک، 3 گرفتار
راجن پور کے کچے میں پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کرکے انتہائی مطلوب ڈاکو کو ہلاک اور 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

ڈی پی او فاروق امجد کے مطابق پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کاتبادلہ ہوا، پولیس کی فائرنگ سے ایک انتہائی مطلوب اشتہاری ڈاکو ہلاک جبکہ 3 ڈاکو شدید زخمی ہوگئے، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک مقامی شخص بھی جان گنوا بیٹھا۔
ڈی پی او کے مطابق پولیس نے ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو آگ لگادی، ہلاک ڈاکو قتل، اغوا اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔



