جرم
کوٹ ادو سے اغوا کیا جانے والا نوجوان بازیاب، 4 اغواکار ہلاک
مظفرگڑھ: جنوبی پنجاب کے ضلع کوٹ ادوسے اغوا کیے گئے نوجوان کو بازیاب کرا لیا گیا۔

ڈی پی او مظفر گڑھ غضنفرعلی شاہ کے مطابق 15 نومبرکو تاوان کےلیے کوٹ ادو کے شہری کو اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد 20 نومبرکو مقابلے کے دوران مغوی کوبازیاب کرا لیا گیا جب کہ مقابلے کے دوران 4 ا غواکار ہلاک کیے گئے۔
ڈی پی او کا بتانا ہے کہ مقابلےمیں ہلاک چاروں ملزمان کے ٹھکانوں سے ہینڈگرینیڈ ملے ہیں۔
ڈی پی او مظفر گڑھ کے مطابق موبائل فونزکی فارنزک سےاغوا کاروں کے دہشتگردوں سے رابطے سامنے آئے ہیں، اس معاملےکی تحقیقات کی جارہی ہیں۔



