جرم

مظفرگڑھ: زیادتی کا شکار طالبہ حاملہ، تعلیمی ادارے کے پرنسپل سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج

مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے نجی تعلیمی ادارے میں طالبہ سے زیادتی کا مقدمہ تعلیمی ادارے کے مالک اور پرنسپل سمیت 4 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ کا بتانا ہے کہ اسکول پرنسپل نے 3 ماہ قبل اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ طالبہ کے دیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ مختلف اوقات میں اسکول مالک راشد زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ 3 ماہ کی حاملہ ہے۔

پولیس کے مطابق طالبہ کے بیان کے بعد تعلیمی ادارے کے مالک اور پرنسپل سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپےمارے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker