جرم

بہاولپور: باپ بیٹے نے شادی کےر وز ہی بیٹی کو قتل کردیا

بہاولپور میں باپ بیٹے نے شادی کے روز ہی بیٹی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ بہاولپور کے علاقے بستی سکھیل میں پیش آیا جہاں باپ نے شادی کے روز بیٹے کے ہمراہ بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مقتولہ کو اس کی پھوپھی نے بچپن سے گود لیا ہوا تھا، مقتولہ کا باپ گزشتہ روز اسے اپنے گھر لےگیا تھا اور باپ بیٹا اس شادی سے خوش نہیں تھے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker